Advertisement
Advertisement
Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، 14 سالہ کارکردگی کی رپورٹ صرف بول نیوز پر

Now Reading:

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، 14 سالہ کارکردگی کی رپورٹ صرف بول نیوز پر

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے 14 سالہ دور میں مجموعی طور پر 41 ہزار 700 آڈٹ اعتراضات اٹھائے، تاہم صرف 4986 آڈٹ اعتراضات کو نمٹایا جا سکا۔

دستاویزات کے مطابق، کمیٹی نے 13 ہزار سے زائد آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا، لیکن 36 ہزار 718 اعتراضات پر ابھی تک فیصلہ ہونا باقی ہے۔

پاور ڈویژن کے 4197 آڈٹ اعتراضات میں سے 210 اعتراضات نمٹائے گئے، جبکہ پٹرولیم ڈویژن کے 3344 اعتراضات میں سے 802 اعتراضات کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے 2949 اعتراضات میں سے 515، ایف بی آر کے 2359 اعتراضات میں سے 431 اور وزارت خزانہ کے 1692 آڈٹ پیراز میں سے 81 اعتراضات نمٹائے گئے ہیں۔

دوسری طرف وزارت آبی وسائل کے 1599 آڈٹ اعتراضات میں سے 234 اور دفاعی پیداوار کے 1577 آڈٹ اعتراضات میں سے 196 اعتراضات پر فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اتنے زیادہ آڈٹ اعتراضات کو نمٹانے میں کمیٹی کو اتنی دیر کیوں لگی۔

کمیٹی کی کارکردگی پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے اور اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اعتراضات کو بروقت نمٹایا جائے تاکہ سرکاری محکموں کی مالی شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر