
ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس، وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مرکزی مقدمے میں بھی بینچ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، آئینی ترامیم کے بعد ریگولر بینچ قانون چیلنج کرنے پر مبنی مقدمہ نہیں سن سکتا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو جاری شوکاز واپس لے لیا
وفاقی حکومت کے مطابق ابتدائی سماعت کے بعد حکم نامہ میں آئندہ تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی، کچھ دیر بعد دوسرا حکم نامہ جاری ہوا جس میں تاریخ ازخود تبدیل کرکے 16 جنوری مقرر کی گئی۔
اپیل میں مزید کہا گیا گیا کہ کسی بینچ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ججز کمیٹی کا کردار ادا کرتے ہوئے بینچ تشکیل دینے کا حکم دے، فیصلے میں سپریم کورٹ ججز کمیٹی کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News