رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
رواں برس رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔
اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس آج ہوں گے۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا جس کے باعث آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 45 منٹ ہوگی۔
سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں 29 روزے اور عید 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
