اسلام آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش؛ موسم خوشگوار
اسلام آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جی سکس، جی سیون، ایف سیون، ایف 10، ایف 11 ، گولڑہ شریف، بہارہ کہو اور بری امام میں بارش ہوئی، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گوجر خان، پتوکی، اٹک اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلبرگ، کلمہ چوک اور اطراف میں موسلادھار بارش ہوئی، لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے اطراف 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ کے اطراف میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
