 
                                                      وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
محمد اورنگزیب کی لزبن پرتگال میں برطانیہ کے انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطی، افغانستان اور پاکستان ہمیش فاکنر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔
علاوہ ازیں ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی رابطوں اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 