
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری بدلنے کا بھی عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے دوریاستی حل کیلئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر صدر ترکیہ کے مضبوط، مستقل مؤقف پر شکریہ ادا بھی کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ترکیہ، پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس ہوا، وزیراعظم اور ترک صدرطیب اردوان نے مشترکیہ صدارت کی جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والی 9 مشترکہ قائم کمیٹیز کی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ صحت اور آئی ٹی کی 2نئی مشترکہ کمیٹیز نے بھی رپورٹس پیش کیں۔
اس دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک کمپنیز پاکستانی معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، زراعت، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے کام کریں۔
وزیراعظم نے نتیجہ خیزاقدامات اور دوطرفہ سرمایہ کاری آسان بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے نئے منازل طے کیے، ترکیہ ترقی کی راہ گامزن ہے، رجب طیب اردوان امت مسلمہ کی آوازہیں، ترک صدرنے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئےآواز اٹھائی۔
دوسری جانب ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کےدرمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں جنگ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News