
وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے اور ہمیں اس میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پاکستان میں میکرو اکنامک کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔
شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے اور کان کنی اور معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے اور آئی ٹی، اے آئی میں تربیت فراہم کرکے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے زراعت کے شعبے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے۔
وزیراعظم نے پاکستانی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News