
مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مادری زبانوں کے بین الاقوامی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مادری زبان بچوں کی ذہنی نشوونما اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بچے مادری زبان کو فطری انداز میں سیکھتے ہیں، یہ ابتدائی تعلیم کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، کسی بھی قوم کی ثقافت، تاریخ اور روایات کی حفاظت مادری زبان کے ذریعے ہی ممکن ہے.
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، ترقی یافتہ اقوام نے اپنی مادری زبان میں تعلیم کو فروغ دے کر ترقی حاصل کی، چین، ترکی اور یورپ کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ مادری زبان میں تعلیمی اور علمی ترقی ہے۔
مراد علی شاہ حکومت سندھ نے مزید یہ بھی مادری زبانوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News