
ملیر حاجی زکریا گوٹھ میں 11 فروری کو تیز دھار آلے کے ذریعے قتل ہونے والے افضل کی موت کی گتھی سلجھ گئی۔
ایس پی انویسٹیگیشن ملیر سلیم شاہ نے اس واقعے کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ افضل کی اہلیہ قتل میں ملوث نکلی، جسے پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سلیم شاہ کے مطابق، قتل کی واردات میں ملزمہ کی ٹک ٹاک پر ایک دوست سے دوستی ہوئی تھی، جس نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث افضل کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
ملزمہ نے اپنے دوست، وقاص کے ساتھ مل کر قتل کی سازش کی۔ وقاص اور اس کے ساتھی نے افضل کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، واقعے کی تفتیش تکنیکی بنیادوں پر کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کا سراغ ملا۔
ایس پی سلیم شاہ نے مزید کہا کہ قتل کے واقعے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کیس کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News