
خواجہ آصف / فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ تو آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں ہوا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک شور تھا کہ ٹرمپ آئے گا تو بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے لیکن ٹرمپ تو آگئے مگر ان کا کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نظر نہیں آتا کہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت مذاکرات کرسکے، مذاکرات پر میں کہتا تھا ایک بے سود عمل ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا جب کہ ابھی بھی دونوں اطراف سے مذاکرات کی باتیں ہوتی ہیں۔
خواجہ آصف کہتے ہیں کہ سرکاری مشینری اور ملازمین کو استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی اصل قیادت فسادی ٹولے کی سازشوں کے بعد مصلحت کا شکار ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی روایات کے مطابق جلسے کیے جائیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن پی ٹی آئی والوں کا رویہ پاکستان کے مفادات کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بقول علی امین کے 90 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو احتجاج کس بات پر کررہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے پھراحتجاجی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر بھی احتجاج کا پروگرام بنایا گیا ہے، ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی فساد برپا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کی ہی فائرنگ سے ان کے کارکنان جاں بحق ہوتے ہیں، کسی بھی عالمی ایونٹ کی توقیرمیں کمی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے، جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے تو فسادی ٹولہ سر اٹھالیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News