
لاہور میں آج سے موٹر سائیکل سواروں اور کار میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والے افراد کے لیے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ٹریفک وارڈنز نے 8 گھنٹوں کی شفٹ کے دوران 2500 افراد کے خلاف کارروائی کی، جو ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کر رہے تھے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ ایک ہفتہ کی آگاہی مہم کے بعد آج سے اس نئے قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی ٹریفک آفیسر خود ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتا نظر نہیں آیا تو اسے فوراً معطل کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام سرکاری ملازمین اور افسران کے لیے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیا جائے گا اور متعلقہ محکمے کو ان کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ بھیجی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ آگاہی اور وارننگ مہم مکمل ہو چکی ہے اور اب عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوانین پر بہترین عمل درآمد کرنے والے شہریوں سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News