 
                                                                              میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسماعیلی جماعت خانہ کلفٹن پہنچ کر پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
میئر کراچی نے پرنس کریم آغا خان کو امن کے داعی اور مدبر رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ “پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں امن، آشتی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے پرنس کریم آغا خان کو خصوصی لگاؤ تھا اور وہ کراچی سے بھی خاص انسیت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
آخر میں میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پرنس کریم آغا خان کے درجات بلند کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 