
سپریم کورٹ میں تین نئی عدالتیں تیار کر لی گئی
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تین نئی عدالتیں تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نئے ججز تقرری کے بعد عدالتوں کی تعداد بڑھا گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی عدالتوں میں مقدمات سماعت کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
دوسری جانب وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں نئے سات ججز کی تقرری کی سمری تیار کر لی، وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کیلئے ایوان صدر بھجوائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی منظوری پر ججز تقرری کے نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی، ججز تقرری کی سمری آج ایوان صدر بھجوادی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News