Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرفتار ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات

Now Reading:

گرفتار ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات

مصطفیٰ قتل کیس میں ملوث گرفتار ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران اہم اور تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں پولیس اور اے این ایف کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق، ملزم ارمغان کے خلاف پہلے بھی انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، منشیات فروشی، ڈرانے دھمکانے اور دیگر دفعات کے مقدمات درج ہیں۔

2019 سے 2024 کے دوران، ملزم ارمغان کے خلاف درخشاں، ساحل، گزری، بوٹ بیسن اور اے این ایف تھانے میں چھ مقدمات درج ہوئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق، ملزم ارمغان نے گزری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی سافٹ ویئر ہاؤس اور کال سینٹر چلاتا رہا ہے، جہاں سے اس نے گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر ملکی کلائنٹس کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا فراڈ کیا۔

Advertisement

مزید انکشافات کے مطابق، ملزم ارمغان نے ڈیجیٹل کرنسی کی ہیرا پھیری کے لیے درجنوں ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔

گرفتاری سے قبل، ملزم نے اپنے گھر میں موجود تمام لیپ ٹاپس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے خالی کیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم ارمغان نے پولیس سے چار گھنٹے تک مقابلہ کیا تھا تاکہ اپنے لیپ ٹاپس سے ڈیٹا ڈیلیٹ خالی کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر