موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، یوسف رضا گیلانی
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے سی پی اے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری صحت اور مساوی تعلیم تک رسائی، خوشحال معاشرےکی بنیاد ہے، پارلیمان صرف قانون ساز ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کےانجن ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معیاری صحت وتعلیم تک رسائی کو یقینی بناناانتہائی ناگزیرہے، قانون سازی کے ذریعے افراد کو بااختیار، معاشرے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرناایک پائیدار اور جامع مستقبل کے لیے ناگزیرہے۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اسپیکر اور مریم نواز کومبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع موجودہیں۔
یوسف رضاگیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی مشرقی ایشیا کو غربت، عدم مساوات جیسےمسائل درپیش ہیں، موسمیاتی تبدیلی، آلودگی پرقابو، اقتصادی ترقی ترجیحات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
