
سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن؛ 30 خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 30 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 30 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News