Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری؛ زرعی آمدن پر ٹیکس، 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش

Now Reading:

آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری؛ زرعی آمدن پر ٹیکس، 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش

آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری؛ زرعی آمدن پر ٹیکس، 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سب سے کڑی شرط پوری کردی گئی ہے، چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور تمام صوبائی محکمہ محصولات نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون 15 نومبر 2024 کو منظور کیا، پنجاب میں 6 لاکھ روپے کی سالانہ زرعی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے آمدن پر 15 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا قانون 27 جنوری 2025کو منظور کیا گیا جبکہ سندھ اسمبلی نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون 3 فروری 2025 کو منظور کیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون 3 فروری 2025 کو منظور کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی قانون سازی کی پیش رفت سے آگاہ کردیا گیا، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس پر عمل درآمد یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد سے قبل سب سے اہم شرط پوری کردی گئی، آئی ایم ایف کا وفد فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان آسکتا ہے جبکہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر 2025 میں شامل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر