Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، نواز شریف

Now Reading:

پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، نواز شریف
پارلیمنٹ کی مضبوطی، جمہوریت کی مضبوطی ہے، نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

محمد نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کیے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف وعدوں کی تکمیل، وطن سے وفا کے نام ہیں، انہوں نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں، پاکستان کے چپے چپے پر ان کی ترقی کے نشان موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ‘شہباز اسپیڈ’ سے کام کیا ہے، ان کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا، مریم نواز نے نوازشریف اور شہبازشریف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے، ہمیں فخر ہے اپنی وزیر اعلیٰ پر، پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر مریم نوازشریف کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہو رہا ہے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ بے مثال سیاسی جدوجہد کے بعد عوامی خدمت میں بھی مریم نوازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے، مریم نوازشریف جیسی عوامی خدمت کا تقاضا آج ہر صوبے میں ہورہا ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر پورے پنجاب کی مساوی خدمت جاری ہے۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم بھی کیا اور کہا کہ کسانوں کو جدید مشینری، وسائل اور زرعی مالز کے ذریعے ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہورہا ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ مجھے یہ ذمہ داری دی۔

اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔

Advertisement

پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اس  کے علاوہ پیر ولایت شاہ، ملک قاسم ندیم، محمد ارشد ملک، نوید اسلم خان لودھی، رانا ریاض احمد، محمد اکبر حیات ہراج، اسامہ فضل، عامر حیات حراج، بابر حسین عابد، چوہدری ضیاءالرحمان، رانا محمد سلیم اور محمد اصغر حیات حراج بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

محمد سلمان نعیم، محمد نازک کریم، ملک لعل محمد، شازیہ حیات محمد زبیر خان، محمد یوسف، ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال، محمد ثاقب خورشید ،محمد نعیم اختر خان ،میاں فدا حسین وٹو، محمد سہیل خان زاہد، چوہدری کاشف پنسوتا اور چوہدری زاہد اکرم بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر