Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کو 11 ارب کی گرانٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے جب کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کا یادگار شہدا آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ کشمیر کے عوام کو واضح پیغام گیا کہ افواج پاکستان ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انوار الحق کہتے ہیں کہ کشمیریوں نے نظریاتی طور پر الحاق پاکستان کا فیصلہ پہلے کرلیا تھا، یوم یکجہتی کشمیر تاریخی دن ہے اور یہ پاکستانیوں سمیت کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تجدید کا دن ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اہل پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا، حکومت پاکستان کی سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی انتہا پسند حکومت نے یک طرفہ اقدام کیا، بھارت کے یک طرفہ اقدام کو کشمیری عوام نے یکسر مسترد کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر