
پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان اسکالرشپس کا اہلیت کا معیار پنجاب کی طرح یکساں رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سیکنڈ، تھرڈ اور فور تھ سمسٹر کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ کی باضابطہ منظوری بھی دی گئی۔
انہوں نے اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصد اہلیت کا معیار مقرر کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے، اور تعلیم اور نوجوانوں کا مستقبل قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، اور ان کے لیے بھی پنجاب کی طرح یکساں معیار پر اسکالرشپ دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر بچہ جو میرٹ پر آئے، وہ اچھے کالج میں داخلہ لے، اور اس کی فیس حکومت ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم ماں کی طرح سوچتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر بچے کی تقدیر بدلے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس اور ٹیک ایکسپو کی منظوری بھی دی گئی۔
مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کے لیے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی تاکہ ہر بچے کو بہتر تعلیم حاصل ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News