رونا دھونا جاری رہے گا، ہم عوام اور خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے؛ احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا رونا دھونا جاری رہے گا لیکن ہم عوام اور خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے، ن لیگ نے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 سال میں ملکی ترقی کا راستہ روکا گیا اور نوجوانوں سے روزگار چھین لیا گیا، ایک چور اور اناڑی نے ملکی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔
احسن اقبال کہتے ہیں کہ ملک میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جس پر بانی پی ٹی آئی کا نام ہو لیکن ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کی تختی لگی ہوئی ہے جب کہ پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا شورمچانے والوں نے 4 سال حکومت کے باوجود کچھ نہیں کیا، دھاندلی کا رونا رونے والوں نے 4 سال میں پاکستان کو کیا دیا؟، عوام جھوٹے پروپیگنڈے پر نہیں کارگردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔
احسن اقبال مزید کہتے ہیں کہ بانی نے ڈیڑھ کروڑ نوکریوں، اور لاکھوں گھروں کی تعمیر کا جھوٹا وعدہ کیا، ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا لیکن ہم عوام اور خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
