Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

Now Reading:

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا
جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کے الیکٹرک کو پبلک سیکٹر میں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے بول نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کےالیکٹرک پبلک سیکٹر میں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا ہے، کے الیکٹرک بجلی پیدا نہیں کررہی لیکن حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا جب کہ عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹے تھے اور کے الیکٹرک عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ 68 بلین روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے اور کے الیکٹرک کہتی ہے 68 بلین روپے بجلی چوری کے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم اور کراچی والوں کو سستی بجلی ملنی چاہیے۔

منعم ظفر کہتے ہیں کہ این ٹی ڈی سی سے پورے ملک کو بجلی مل سکتی ہے تو کراچی کو کیوں نہیں، 1100 میگاواٹ بجلی کراچی کو این ٹی ڈی سی سے ملتی ہے جب کہ کےالیکٹرک کے بوسیدہ پلانٹس ہیں اور کے الیکٹرک کے صارفین 18 سے 38 لاکھ ہوگئے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کےالیکٹرک چاہتی ہے بل پورے دو لیکن بجلی نہ دو جب کہ کےالیکٹرک کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے اور کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے۔

انہوں نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت فارغ ہے اور وہ کےالیکٹرک کی نجکاری میں شامل تھی۔ ایم کیوایم کو کراچی کے اداروں کو بیچنے پر توبہ کرنی چاہیے۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم سنجیدہ ہے تو بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے لیکن ہمیں ان کی سنجیدگی کا اندازہ ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک بجلی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور 200 ارب روپے کی حکومتی سبسڈی کے باوجود بھی ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا نہیں کرسکی ہے جب کہ کے الیکٹرک پر 9 فیصد شیئرز رکھنے والا الجمیح کروپ غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر