وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ ہر مہذب معاشرے کی بنیاد سماجی انصاف اور مساوات پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں سماجی انصاف کی بہترین مثال قائم کی۔
مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی معاشی تفریق اور امیر و غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ سماجی و معاشرتی مسائل کا سبب بن رہا ہے، جسے حل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدترین معاشی تفریق کو ختم کر کے بے مثال مساوات قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، محروم طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے موثر پالیسیوں کا بنانا ضروری ہے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم اور دیگر وسائل تک عام آدمی کی رسائی ہی حقیقی سماجی انصاف ہے، اور پنجاب میں ترقی کے دروازے اب سب کے لیے کھلنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں صوبے میں جاری مختلف پروگراموں جیسے مینارٹی کارڈ، ہمت کارڈ اور ہونہار اسکالرشپ کو سماجی انصاف کے اہداف کی طرف واضح پیش رفت قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ اور دیگر اقدامات بھی سماجی انصاف کے خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، اور ان تمام اقدامات سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
