
رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خلاف ایک غیر روایتی آپریشن کیا جس میں سڑک پر پارکنگ کرنے والی درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹائروں کو پنکچر کروا دیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے شہریوں کو سبق سکھانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر نے سڑک کنارے پارکنگ کرنے والے شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹائروں کو تیز دھار آلے سے پنکچر کرنے کا حکم دیا۔
اس عمل کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی اپنی گاڑی بھی سڑک پر پارک کی گئی تھی، اور اس کے عملے نے مختلف گاڑیوں کے ٹائروں کو تیز دھار آلے سے پنکچر کیا۔
شہریوں کی گاڑیوں اور رکشوں کے ٹائروں کو پنکچر کرتے وقت ان کے ڈرائیور موجود تھے، شہریوں نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس انوکھے آپریشن نے نہ صرف مقامی سطح پر عوامی ردعمل کو جنم دیا بلکہ یہ کارروائی سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے بجائے پارکنگ کے لیے مناسب انتظامات کیے جانے چاہئیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News