Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں جدید آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ (اے آر ٹی) سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے اہم بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ سسٹم دنیا بھر میں کامیابی کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے، خصوصاً ملائشیا، ابوظہبی اور قطر میں، جہاں یہ ماس ٹرانزٹ کے طور پر معروف ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کی ہدایت دے دی ہے اور اس منصوبے کے ذریعے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد رکھی جائے گی۔

اس نظام کے تحت روایتی بسوں کی نسبت کم جگہ درکار ہوگی، اور یہ سسٹم تین کوچز پر مشتمل ہوگا، جس میں 300 سے زائد مسافر سوار ہو سکیں گے۔

اے آر ٹی بسوں میں مسافروں کے لئے مختلف جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جن میں فورسٹ چارجنگ، وائی فائی، مانیٹرنگ کیمرہ اور دیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔

Advertisement

اس سسٹم کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ روایتی فیول کی بجائے مکمل طور پر سولرائزڈ سسٹم پر کام کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اس سسٹم کو چار سال کے اندر مکمل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے تین مراحل میں دس شہروں میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرائے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اس جدید سسٹم کا مقصد نہ صرف لاہور جیسے بڑے شہروں میں سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ چھوٹے شہروں کے رہائشیوں کو بھی اس سے فائدہ پہنچانا ہے، تاکہ تمام شہریوں کی محرومیاں دور کی جا سکیں اور ان کے معیار زندگی میں بہتری آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر