اینٹی کرپشن اداروں کی مضبوطی و گورننس میں اصلاحات؛ آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
پاکستان میں اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط بنانے اور گورننس میں اصلاحات کے معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 14 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نیب، عدلیہ سمیت مختلف اداروں اور وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات بھی 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کا حصہ ہے، دورے کا مقصد انسداد بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن جلد پاکستان آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
