صدر مملکت کی چین کے وزیراعظم سےملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
صدرمملکت آصف زرداری نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ سےملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو کی اور قابل تجدیدتوانائی، سائنس اینڈٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون، انفرااسٹرکچر، زرعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا۔
ملاقات میں نجی شعبےاور کاروباری برادری میں روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر صدرآصف زرداری نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی حمایت پر شکر گزار ہیں، جبکہ علاقائی روابط، اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک اہمیت کاحامل ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
