کشمیریوں کو غلام بنانے کے کالے قانون کسی صورت قبول نہیں، جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو غلام بنانے کے کالے قانون کسی صورت قبول نہیں۔
منعم ظفر نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے دستبرداری پاکستان کے اصل مؤقف سے غداری ہے، حکمران بھارت سے دوستی کی پتنگیں بڑھاتے ہیں، حکمران بھارت سے دوستی، تجارت کی بات کس قیمت پر کرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیریوں کے خون پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، یواین قرار دادوں کے مطابق رائے شماری مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا بھر میں باضمیر شہری 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ کشمیر کے عوام کی مرضی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کو غلام بنانے کے کالے قانون کسی صورت قبول نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کشمیر میں قتل عام کررہی ہیں، کراچی میں کل یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، 4فروری کو شہر بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے، 5فروری کو لیاقت بلوچ کی زیرقیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی۔
منعم ظفر نے مزید کہا کہ پوری قوت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، کشمیر کے معاملے پر حکمرانوں کو بیدار کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
