Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے، احسن اقبال

Now Reading:

معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے، احسن اقبال

معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان میں سماجی، معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز رہی، نوجوانوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے، نوجوانوں کو کتاب، کمپیوٹر سے دور کرنے والے غیرملکی قوتوں کے ایجنٹ ہیں، نوجوانوں کو مذموم مقاصد کے لیے اکسانے والے ان کے خیرخواہ نہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 350 کلو میٹرطویل شاہراہ کی تعمیر سے گوادر اور کوئٹہ کا رابطہ ممکن بنایا، علاقائی ترقی کے لیے مواصلاتی روابط کو فروغ دیا، دہشت گردی کرنے والے ترقی کا عمل آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے، ترقیاتی منصوبوں کے مخالف صوبے کےعوام کے دشمن ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معاشرتی ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے، ایک لڑکی کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہوتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر