
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف اہم بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کا موقف واضح کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینی کاز کی غیر متزلزل حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے تقدس اور سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور وزرائے خارجہ کا غیر معمولی او آئی سی اجلاس فوری بلانے پر اتفاق کیا، تاکہ اس اہم مسئلے پر بات چیت اور اقدامات کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News