
نائب وزیراعظم کی ای اینڈ لائف کو ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دبئی میں ای اینڈ لائف اور ای اینڈ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، خلیفہ الشمسی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سازگار پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ای اینڈ کو ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ای اینڈ لائف کے سی ای او خلیفہ الشمسی نے پاکستان کی جانب سے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
چیف آپریشنز آفیسر ای اینڈ انٹرنیشنل خالد حجازی اور پاکستانی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News