Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معاشی صورتحال پر فچ کی رپورٹ جاری

Now Reading:

پاکستان کی معاشی صورتحال پر فچ کی رپورٹ جاری
فچ

پاکستان کی معاشی صورتحال پر فچ کی رپورٹ جاری

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی۔

فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی اور بیرونی ذخائر کی بہتری میں پیش رفت کی ہے، پاکستان میں معاشی اصلاحات پر پیش رفت کریڈٹ پروفائل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

فچ نے اصلاحات پر پیش رفت کو آئی ایم ایف کے آئندہ جائزوں کی کامیاب تکمیل سے مشروط کر دیا اور کہا کہ اصلاحات دیگر کثیر الجہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے مالی معاونت کے تسلسل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے 27 جنوری کو پالیسی ریٹ کو 12 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا، اس سے مہنگائی پر قابو پانے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کی عکاسی ہوتی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 2 فیصد سے کچھ زیادہ رہی، پچھلے سال مہنگائی تقریباً 24 فیصد کی اوسط شرح پر تھی، مہنگائی میں تیزی سے کمی کی بنیادی وجوہات میں ماضی کے سبسڈی اصلاحات کے اثرات کا کم ہونا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق شرحِ تبادلہ میں استحکام  سخت مالیاتی پالیسی کے تحت ممکن ہوا، اس پالیسی نے ملکی طلب اور بیرونی مالی ضروریات کو کم کرنے میں مدد دی ہے، سخت پالیسی اقدامات، استحکام اور شرح سود میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ مالی سال 2025 میں حقیقی قدر میں تین فیصد اضافہ متوقع ہے، نجی شعبے کو دیا جانے والا قرض اکتوبر 2024 میں حقیقی معنوں میں مثبت ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر