
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا جہاد جاری رہے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کےتعریفی کلمات حوصلہ افزا ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نےاحسن اندازمیں معاملات آگے بڑھانے پر تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی سمٹ میں فلسطین سےمتعلق اپنامؤقف بھرپوراندازمیں پیش کیا، اب تک 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، فلسطین میں بربریت اور نسل کشی کی اس سےبدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، امید ہےفلسطین میں امن قائم ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کابہترین دوست اوربااعتماد ساتھی ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت کی حمایت کرتارہےگا، سعودی عرب کی سالمیت پرپاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دےگا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار بڑھانےکے لیے بہترین اقدامات کررہے ہیں، ملک میں میکرواکنامک استحکام کے لیے شبانہ روز محنت سے بہتری آئی، شرح نمومیں بہتری کےلیے مزید کام کرنا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ابوظہبی میں صدر یواےای سے دوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، ڈی پی ورلڈ کے سی ای او سمیت وفد سے بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ صدر یواےای سے دوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سےمتعلق گفتگوہوئی، صدر محمد بن زیدالنیہان سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجودتھے۔
شہبازشریف نے کہا کہ دبئی کے فرمانرواسمیت سری لنکا،کویت، بوسنیاکی اعلیٰ قیادت سےملاقاتیں کیں، دبئی میں گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سمٹ کے موقع پراہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈینگی وبا کے دوران سری لنکا کے ڈاکٹرز نے پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور سری لنکاکےتعلقات مثالی ہیں۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کوپاکستان آنے کی دعوت دی، کاروبار میں آسانی کی طرف توجہ کی تجویزدی گئی ہے، جبکہ ترک صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں اضافہ ہواہے، ترسیلات زر میں اضافہ اوورسیز کے حکومت پراعتمادکاعکاس ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو سہولتیں دینےکے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News