Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، عظمیٰ بخاری
بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کے لیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا یہ حرکتیں جان بوجھ کے کرتے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا تحریری کھلا این آر او مانگا ہے، جن کے نام پر خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے تھا کہ ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کے لیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر