لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24 ویں امدادی کھیپ روانہ
کراچی: پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔
حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
