 
                                                                              کراچی: شہر قائد میں قاتل ڈمپروں، ٹرک اور بسوں سے حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی میں قاتل ڈمپروں کو روکنے والا کوئی نہیں جب کہ قاتل ڈمپروں، ٹرکوں اور بسوں سے حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر میں رواں سال ٹریفک حادثات نے 85 خاندان اجاڑ دیے، رواں سال جنوری سے 6 فروری تک 85 افراد جاں بحق اور 1260 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ گزشتہ سال 2024 کے آخری 12 روز 19 دسمبر سے 31 دسمبر تک 22 افراد جان سے گئے۔
شہر میں رواں سال ہونے والے خوفناک حادثات میں 61 مرد، 11 خواتین، 10 بچے اور 3 بچیاں شامل ہیں، ٹریفک حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کو عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شہر میں رواں سال ڈمپر کی ٹکر سے 12 جاں بحق ہوئے، ٹرالر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 رہی جب کہ واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 7 افراد مارے گئے۔
علاوہ ازیں مزدا ٹرک نے ایک شخص کو جاں بحق کیا، مسافر بس نے 6 شہریوں کو کچل ڈالا، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 