Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی کام اس شہر کے عوام کا بنیادی حق ہے، میئرکراچی

Now Reading:

ترقیاتی کام اس شہر کے عوام کا بنیادی حق ہے، میئرکراچی
ترقیاتی کام اس شہر کے عوام کا بنیادی حق ہے، میئرکراچی

ترقیاتی کام اس شہر کے عوام کا بنیادی حق ہے، میئرکراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کام اس شہر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کےمعاملات میں بہتری آئی ہے، ماضی کی انتظامیہ کہتی تھی وسائل نہیں ہیں، اختیارات نہیں ہیں، مسئلہ نیت کا تھا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدن میں300گنااضافہ ہواہے، ہمارےمثبت اقدامات کےاثرات سامنے آرہےہیں، ڈیڑھ سال بعدخود کوآپ کےسامنے پیش کررہاہوں، اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہواہے۔

میئرکراچی نے کہا کہ ہم نے15اگست سے 30 نومبرتک ایک ارب روپےآمدنی حاصل کی، یہ جو پیسے آئے 2018 سے 2020 میں بھی آسکتےتھے، وہی اختیارات وہی قانون ہیں، لینڈڈ پارٹمنٹ کی ریکوری بھی بہتر ہورہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ این یوسی ٹی کی مد میں سال بھر کی آمدنی 15 کروڑ کےایم سی اکاؤنٹ میں آتی تھی، یہ پیسے شہرکےعوام کی ملکیت ہیں جو ہمارے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے، دسمبر اور جنوری کی آمدنی ملا کرایک ارب سے اوپر چلی جائے گی۔

Advertisement

میئرکراچی نے کہا کہ ہمارے وسائل پر بہت سارے ٹاؤنز قابض ہیں، ترقیاتی کام اس شہرکےعوام کابنیادی حق ہے، وعدے کی تکمیل کے لیے بلدیہ751اسکیموں پرکام کررہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 30 جون 2025تک 403 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے، جون 2026 تک مزید 348 اسکیموں  کو مکمل کریں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت کے ساتھ کس طرح زیادتی کی گئی۔

میئرکراچی نے مزید یہ بھی کہا کہ فیصلہ کیا ہے بڑی پراپرٹیز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈیولپمنٹ کریں، جن کاذاتی مفاد ہو وہ قابض ہوکر بازار لگادیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر