Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن
9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

ٹنڈو جام: وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو قرار دے دیا۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 9 مئی کے واقعات کو بانی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے بانی پی ٹی آئی ہی تھا۔ پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور 9 مئی کو قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ہوئی تو کسی نے احتجاج نہیں کیا لیکن ان کی ہدایت پر ان کی پارٹی کے لوگ شرپسندی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے کہنے پر ان کے دور میں رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں اور انہوں نے چن چن کر اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے ثاقب نثار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیم فنڈ کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا اور آلہ کار بن کر رہنماؤں کی کردار کشی کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتی ہے اور اس نے آئین کی دھجیاں اڑانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

دوسری جانب شرجیل میمن نے حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل پر انتظامیہ سے بات چیت کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ٹنڈو جام میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ورلڈ بینک کے وفد کے سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ وفد نے صوبائی حکومت کے منصوبوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ایک بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ بننے جا رہا ہے جس کے تحت 21 لاکھ بے گھر افراد کو گھر بنا کر دیئے جائیں گے۔ اس ہاؤسنگ پروجیکٹ کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ میں ساڑھے 7 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور بے گھر افراد کو گھر دینے کے لیے ریکارڈ بنانے کا کام جاری ہے۔

2022 کے سیلاب کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔ ملک کے عوام کو سندھ حکومت کے کارناموں پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ صوبائی حکومت نے ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر