
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے لزبن میں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام، مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام، شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے ذریعے انسانی استعداد، معاشی ترقی، پسماندہ گروپوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ خصوصی وابستگی کو یاد کیا اور اسے عظیم نقصان قرار دیا۔
پاکستانی حکومت نے 8 فروری 2025 کو پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے موقع پر قومی سوگ کا دن قرار دیا ہے۔ اس دن کے حوالے سے، ملک بھر میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہیں۔
وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے پسماندہ افراد کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News