Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

پاکستان میں 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

پاکستان میں 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق، یہ مہم 3 فروری سے 9 فروری 2025 تک جاری رہے گی، جس میں 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز ملک بھر میں خدمات انجام دیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، محترمہ عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہم کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، عائشہ رضا فاروق نے پولیو ٹیموں کی محنت اور عزم کو سراہا اور کہا کہ آپ کی کاوشیں قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں۔ آپ ہمارے ہیروز ہیں، اور آپ کی انتھک محنت کے باعث ہم جلد ہی پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

عائشہ رضا فاروق نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا مقررہ شیڈول بروقت مکمل کریں، تاکہ پولیو کے خاتمے میں مکمل کامیابی حاصل ہو سکے۔

Advertisement

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور سیکیورٹی ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم اور یکجا ہیں، اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قومی پولیو مہم کا آغاز حکومت کے پولیو کے خاتمے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر