Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی میں بڑھتا رجحان حوصلہ افزا، روشن مستقبل کی علامت ہے، گورنرسندھ

Now Reading:

آئی ٹی میں بڑھتا رجحان حوصلہ افزا، روشن مستقبل کی علامت ہے، گورنرسندھ
آئی ٹی میں بڑھتا رجحان حوصلہ افزا، روشن مستقبل کی علامت ہے، گورنرسندھ

آئی ٹی میں بڑھتا رجحان حوصلہ افزا، روشن مستقبل کی علامت ہے، گورنرسندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی میں بڑھتا رجحان حوصلہ افزا، روشن مستقبل  کی علامت ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ہاکی اسٹیڈیم میں سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میں 20 ہزار سے زائد نوجوان شرکت کر رہےہیں، سندھ آئی ٹی کا حب بننے جارہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں بھرپور شمولیت کامیابی کی نوید ہے، مولانا بشیر فاروقی کے احسن اقدام کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے، بشیرفاروقی جیسا کام کرنےکی توفیق تمام حکمرانوں کوملے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ خواہش تھی کہ بغیر ٹیسٹ کے ہی تمام طلبا کو داخل کرلیا جائے، آئی ٹی کورس کے بعد آپ لوگ ڈالرز کمائیں گے، آپ کو جس فیلڈ سے جوڑا جارہا ہے وہاں لاکھوں ڈالر بڑی بات نہیں ہے۔

کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کوخوب محنت کرنی پڑےگی، ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی۔

Advertisement

گورنرسندھ نے کہا کہ کیا شہر میں بجلی، پانی،گیس مل رہے ہیں، روزگار مل رہا ہے؟ کیا ہمارے نوجوانوں کے لیے نوکریاں انتظار کررہی ہیں؟ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ ہم نہیں لگاتے, کامران ٹیسوری نے کہا کہ وسائل کے درمیان جو آتا ہے اسے نوجوان ہٹادیں۔

گورنر سندھ ٹیسٹ کے لیے موجود طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے درمیان بیٹھ گئے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں گورنر ہاوس میں آئی ٹی کے طلبہ کو کہتا ہوں کہ مجھے ووٹ نہیں نوٹ چاہیے، لوگ اپ سے  کہتے ییں کہ ووٹ دو، میں کہتا ہوں کہ آپ نوٹ دو، لوگ سمجھتے تھے کہ ملک کےایوانوں میں داخل نہیں ہوسکتے۔

گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے گورنر ہاؤس کے دروازے آپ کے لیے کھول دیے ہیں، یہ ملک اور اس کے وسائل آپ کے ہیں، حکمران نہیں چاہتے کہ آپ نوٹ کمائیں، انہوں نے آپ کو روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر غلامی کی زنجیروں سے جکڑا ہوا ہے، مگر اب ایسا نہیں ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حافظ قران آرمی چیف ملکی خدمت ایسے ہی جاری رکھیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے جو نعرے جمہوریت کے لگائیں اور نوجوانوں کو کلاشنکوف دے دیں، حکمرانوں نے اربوں روپے آئی ایم ایف سے لیے تھے کہاں گئے، اس ہاکی اسٹیڈیم سے چیمپئن نکلے ہیں، آج بھی ٹیسٹ کے بعد یہاں سے چیمپئن نکلے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر