
حکومت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر توجہ دے رہی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر توجہ دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کا موسمیاتی تبدیلی کے نفاذ میں اہم کردار ہے، حکومت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، وفاقی وزارت منصوبہ بندی صوبوں کے ساتھ ملکر قومی پالیسی تشکیل دیتی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان پیرس معاہدے کا حصہ ہے، معاہدے کے تحت ہمیں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہیں، حکومت پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News