
سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں؛ 7 خوارج جہنم واصل
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں کے دوران 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مختلف کارروائیاں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی درابن میں کی جس دوران 4 دہشت گر دہلاک کیے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی علاقہ مڈی میں کی جس دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News