Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی دبئی میں ملاقات

Now Reading:

وزیرِاعظم سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی دبئی میں ملاقات
وزیرِاعظم سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی دبئی میں ملاقات

وزیرِاعظم سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی دبئی میں ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ نے دبئی میں ملاقات کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

 وزیرِاعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے، حکومت کی پالیسیوں ہی بدولت شرح سود  کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر جینٹری بیچ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی۔

Advertisement

جینٹری بیچ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

جینٹری بیچ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر