Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

خواجہ آصف / فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تین چار گروہ ہیں اور قومی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لئے کوششیں کرتی رہی، پی ٹی آئی کو صرف اقتدار کے لئے تعمیر کیا گیا اور اقتدار نہیں تو پی ٹی آئی تقسیم ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے۔ پاکستان کی فارن پالیسی مستحکم ہے اور سب سے تعلقات بڑھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ عرب ممالک سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ فلسطین کے بھائیوں کے لیے آواز بلند کرنا خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

Advertisement

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ چین ہمارا بڑا اتحادی ہے اور کسی ملک سے تعلقات خراب نہیں رکھنا چاہتے، دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طیب اردوان دوست اور بھائی ہیں اور ان کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، حکومت کے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر