Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا، وزارت خزانہ

Now Reading:

آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا، وزارت خزانہ
آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا، وزارت خزانہ

آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد اقتصادی جائزہ کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا، جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جبکہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریبا دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 2025-26 بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک کے علاوہ، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے، جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ پر تکنیکی وفد کیساتھ آج پنجاب، بلوچستان کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر