Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کی مشق “سی گارڈ 2025” کی افتتاحی تقریب

Now Reading:

پاک بحریہ کی مشق “سی گارڈ 2025” کی افتتاحی تقریب

پاک بحریہ کی مشق “سی گارڈ 2025” کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے)، نیشنل شپنگ کارپوریشن، کوسٹ گارڈز، اے این ایف، کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اور ایف آئی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سول اداروں، این جی اوز اور ماہی گیربرادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تقریب میں شریک افراد کو مشق کے مقاصد اور میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Advertisement

کمانڈر کوسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ میری ٹائم ڈومین میں روایتی خطرات اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق سمندری راستوں سے منشیات، ہتھیاروں، اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ نے مزید کہا کہ اس مشق کا مقصد جے ایم آئی سی سی پلیٹ فارم کے تحت قومی اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے، تاکہ سمندری سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر