Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی استحکام آ چکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

معاشی استحکام آ چکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

معاشی استحکام آ چکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معاشی استحکام آ چکا ہے، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہترین ایونٹ منعقد کیا ہے، لاہور میں یہ ایونٹ پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے، ٹیم کے سارے دعائیب ہیں جم کر کھیلیں کھل کر کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈفرینشی ایبل اور اسپیشلی ایبل ہمارے بچے ہیں ان کو سامنے آنا چاہیے، یہ تمام افراد بہت اہم ہیں اور پاکستان کا حصہ ہیں، ان کی نوکری سمیت دیگر معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہے، کرنسی استحکام ہے، پالیسی ریٹ کم ہوا ہے، ہماری فاؤنڈیشن بن گئی ہے، سسٹین ایبل گروتھ پر جانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگلی سال بجٹ آئے گا، مختلف کاروباری لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ رپورٹ پر انسانی مداخلت کی کمی پر کام کیا جس سے بہتری آئی، امید ہے کہ تنخواہ دار طبقہ پر بوجھ کم کیا جائے، اپنا اپنا کام کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیشن میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے، سٹہ بازی ریئل اسٹیٹ میں نہیں چلنے دیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لئے کام کر رہے ہیں، سعودیہ عرب، دبئی، واشنگٹن سے آیا ہوں سب سے ملاقات ہوئی اوورسیز میں کوئی ناعاضی نہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک 35 ملین تک ریمی ٹنسیز پہنچ چکی ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤٹ میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر