2025 میں پاکستان اور روس کے تعلقات میں اہم پیش رفت متوقع
اسلام آباد: روس پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہوگیا ہے جب کہ 2025 میں پاکستان اور روس کے تعلقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
اسلام آباد میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ روس اور پاکستان مل کر پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کے لیے تعاون پر تیار ہیں جب کہ 2025 میں پاکستان اور روس کی توجہ ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت اور توانائی پر رہے گی۔
روسی سفیر نے کہا کہ روس، بیلا روس اور جنوب شمال بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کے حوالے سے ماسکو اسلام آباد کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ روس، بیلا روس ،افغانستان، پاکستان، ازبکستان اور قازقستان ٹرانسپورٹ راہداری کو وسعت دینے کے لیے تعاون کرے گا۔
البرٹ خوریف کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ سمندری راستے سے تجارت کے فروغ کے لیے بھی تعاون کیا جاسکتا ہے جب کہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ تافتان ریلوے لائن کو جدید بنانے پر تعاون کے خواہش مند ہیں۔
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے اسلام اباد کی تشویش سے آگاہ ہے۔ روس پاکستان اور افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے بھی پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب خود کو طاقت کے نئے مرکز کے طور پر مستحکم کر رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت اب دن بدن بڑھتی جارہی ہے جب کہ روس پاکستان کی طرف سے برکس تنظیم میں شمولیت کی خواہش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
