پاورڈویژن نے بجلی سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا
بجلی صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔
درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جبکہ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔
درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کیے گئے، ہائیڈل سے 10.63 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، جبکہ ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی۔
درخواست کے مطابق ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ ماہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد رہی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد رہی،ونڈ سے 2.67 فیصد،بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی، جبکہ ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
